PTA-MASK-POLICY

پی ٹی اے نے گزشتہ چند مہینوں میں SMSانڈسٹری میں کچھ بنیادی تبدیلیاں لاگو کر دی ہیں، ان تبدیلیوں میں SMSکو2اقسام میں تقسیم کر دیا گیا ہے

  1. Transactional SMS (Short Code)
  2. Promotional SMS (Branded SMS)

ان دونوں میں سے کسی بھی سروس کے استعمال کے لیے اب سے PTAکی Approvalلازمی قرار دے دی گئی ہے تاکہ موبائل فون صارفین کو غیر ضروری SMSسے تحفظ فراہم کیا جائے اور موبائل صارفین کو با اختیار کر دیا جائے کہ وہ اپنی مرضی سے کسی برانڈ نیم یا شارٹ کوڈ سے موصول ہونے والے SMS کو حاصل کر سکیں یا پھر اس کو روک سکیں جس کے نتیجے میں موجودہ کسٹمرز کو بھی اپنے برانڈ نیم یا شارٹ کوڈ کی پی ٹی اے سے منظوری لازمی قرار دے گئی ہے او ر ا س پہ عمل دراآمد کے لیے PTAنے تمام موبائل آپریٹرز کو موجودہ تمام ماسک کو اپنے سسٹم سے ہٹانے کے احکامات جاری کر دیے ہیں، جس کے تحت موبائل آپریٹرز تمام ماسک کو مرحلہ وار اپنے اپنے سسٹم سے ہٹا رہے ہیں، جس کے بعد ان تمام ماسک کوPTAسے مرحلہ وار منظوری کے بعد دوبارہ ان کے سسٹم میں Activeکرد یا جائے گا

ہماری اپنے تمام صارفین سے گزارش ہے کہ ماسک کی Removalکا عمل مرحلہ وار تمام نیٹ ورک آپریٹرز سے شروع ہو چکا ہے جس کہ نتیجے میں آپ کے موجودہ ماسک InActiveہو سکتے ہیں اور آپ کے SMSوقتی طور پر Defaultبرانڈ نیم سے جا سکتے ہیں جب تک آ پ کا ماسک دوبارہ PTA سے رجسٹر نہ ہو جائے اس دورانیے میں آپ سے تحمل کی درخواست ہے، مزید براں یہ کہ ماسک کی یہ Approvalپہلے نیٹ ورک آپریٹر ز نے خود کروانی تھی لیکن آپریٹرز کے پاس موجودہ ماسک کی تعداد لاکھوں میں ہے اورہر ماسک کے اوپر ایک مخصوص شارٹ کوڈ Approveکروانے میں کافی وقت درکار ہوتا ہے جس سے نئے ماسک کی رجسٹریشن کا عمل کافی سست ہو گیا ہے، اس لیے ہماری ٹیم خود بھی PTAسے ماسک کو رجسٹر کروانے میں مصروف عمل ہے اور آپ سے یہ درخواست ہے کہ آپ اس عرصے میں تحمل سے کام لیں جب تک آ پ کا ماسک نیم PTAسے Approveہو جائے،ہم اس سلسلے میں مسلسل کوشاں ہیں اور انشاء اللہ کچھ ہی عرصے میں اس مسئلے کو حل کر لیا جائے گا۔

Related Posts