register mask

SMS Masking

Video Tutorial ->  How To Register Your Mask ?

ایس ایم ایس ماسکنگ

نئے ماسک کو رجسٹر کروانے کے لیے 2500 روپے ماسک رجسٹریشن فیس جبکہ سالانہ فیس 1500 روپےادا کرنا ہوگی

ایس ایم ایس ماسکنگ سے مراد جب آپ ایس ایم ایس بھیجتے ہیں تو جس نام سے ایس ایم ایس موصول ہوتا ہے اسے ماسک ایس ایم ایس کہتے ہیں، مثال کے طور پر جب ہم اپنے موبائل اکاؤنٹ کو ریچارج کرتے ہیں تو ہمیں ٹیلی کام کی کمپنی کے نام سے ایس ایم ایس موصول ہوتا ہے، اس سروس کو ماسک ایس ایم ایس سروس، برانڈڈ ایس ایم ایس سروس کہتے ہیں۔

ماسکنگ رجسٹریشن

اپنی کمپنی کے نام سے ایس ایم ایس بھجوانے کے لیے آپ کی کمپنی کا NTN (نیشنل ٹیکس نمبر) کا ہوناضرروی ہے،اپنی کمپنی کے نام سے ایس ایم ایس بھیجنے کے لیے آپ نے تحریری طورپر اپنی کمپنی کے آفیشل لیٹر ہیڈ پہ ایک درخواست دینی ہوگی، جس کا ایک مخصوص فارم ہوتا ہے آپ نے اس فارم کو اپنے لیٹر ہیڈ پر ٹائپ کر کے اس کی سکین کاپی بذریعہ ای میل ہمیں بھجوانی ہوگی۔ پاکستان میں ماسکنگ کو PTA (پاکستان ٹیلی کیمونیکیشن اتھارٹی) رجسٹر کرواتی ہے جس کے لیے آپ کی ماسکنگ ریکوسٹ PTA کو بھیج دی جاتی ہے جس کوPTA آگے جاز،وارد، یوفون،ٹیلی ناراورزونگ کے نیٹ ورکس سے رجسٹر کرواتا ہے،ماسکنگ کے طریقہ کار کے مکمل ہونے کے بعد ایس ایم ایس آپ کی کمپنی کے نام سے ڈیلیور ہوتا ہے ۔

ماسکنگ رجسٹریشن کے عمل کو مکمل ہونے کے لیے 10سے14کاروباری دن کا ٹائم چاہیے ہوتا ہے ۔

آفیشل لیٹر ہیڈ پر جو معلومات چاہیے ہیں

1: آپ کی کمپنی کا نام جس نام سے ایس ایم ایس کرنا ہے (کم سے کم 3 حروف اورزیادہ سے زیادہ11حروف انگلش میں)
2: درجواست دہندہ کاقومی شناختی کارڈ اور کمپنی کا آفیشل NTN (نیشنل ٹیکس نمبر)
3: درخواست دہندہ کا نام اور آپ کی کمپنی کا نام
4: آپ کی کمپنی کا ایڈریس
5: درخواست دہندہ کے دستخط اور کمپنی کی مہر

شرائط وضوابط

PTAکی پالیسی کے تحت مندرجہ زیل قسم کے نام رجسٹر نہیں ہو سکتے
1: جن کے NTN اور BUSINESS NAME اور MASK NAMEمیں فرق ہو
2: ڈومین نیم (مشلاََ ڈاٹ کام وغیرہ)
3: انفرادی اور مذہبی نام
4: جن کا آفیشل لیٹر ہیڈ اور ماسکنگ ٹائٹل میں فرق ہو

ماسکنگ کا فارم یہاں سے ڈاؤن لوڈ کریں

Download Masking Form

ماسکنگ ریکوسٹ مندرجہ زیل ای میل ایڈریس پربھیجیں اور ای میل کے SUBJECT میں اپنا یوزر نیم ضرور لکھیں تاکہ آپ کی ماسکنگ پہ آنے والی اپ ڈیٹس کوآپ تک وقت سے پہنچایا جا سکے

ماسکنگ فیس 4000اور ماسکنگ فارم کی سکین کاپی مندرجہ زیل ای میل ایڈریس پہ بھیج دیں

Mubashar.Shahzad@sendpk.com